پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں یوم آزادی کی تقریب

    28

    پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں میں پاکستان کے 71 ویں یوم آذادی کے موقع پر منگل کی صبح ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں  میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ہے۔

    جشن آزادی کی خصوصی تقریب کی میزبانی کے فرائض امریکہ میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ادا کئے۔ انھوں نے تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

    تقریب میں خاص طور پر پاکستانی نژاد کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس کے علاوہ متعدد امریکی حکام نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ 

     تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد  مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جو
    بھارتی حکومت کے
    مظالم کا شکار ہیں۔

    اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان اور صدر ممنون حسین کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے۔ دونوں سربراہان نے اپنے پیغامات میں تمام قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی

    سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنی تقریر میں سب سے پہلے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ اقبال تحریک آزادی کےجیالوں اور آزادی کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    انھوں نے اس موقع پر پاکستان کی مثبت اقتصادی، سماجی اور سیاسی پیش رفت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ترقی کی طرف جا رہی ہے

    اس تقریب کی خاص بات ریاست میری لینڈ کے سیکرٹیری آف سٹیٹ جان سمتھ کی خصوصی شرکت تھی جس میں انہوں نےریاست میری لینڈ کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیئے نیک خوہشات کا پیغام پڑھا

    یوم آزادی کے سلسلے میں اسی طرح کی تقریبات نیویارک، کیلی فورنیا، سمیت دیگر  قونصل خانوں میں بھی منعقد کی گئی تھیں