رپورٹ: احتشام شامی
پاکستان میں پولیس فورس میں بھی کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے 
وسطی پنجاب کے علاقے گوجرانولہ ریجن میں پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے گئے 
ریجنل پولیس آفیسر ریاض نزیر گاڑا کے مطابق پنجاب پولیس ، پاک آرمی، رینجرز اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ کرونا سے بھی شہریوں کو محفوظ رکھنا یے
آر پی او کے مطابق اس جنگ کے دوران ایس ایچ اوتھانہ سٹی ڈسکہ راناآصف ندیم سمیت چودہ پولیس اہلکاروں کے کرونا  وائرس سیمپل ٹیسٹ مثبت آگئے، تمام پولیس ملازمین کو کیڈٹ کالج پسرور قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے
ریاض نزیر گاڑا کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، سی پی او اور ڈی پی اوز کو کرونا کے شکار ملازمین کا فوری علاج کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں 
           
 ریجن بھر میں 841 پولیس افسران و ملازمین کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔جن میں 109  اہلکاروں کا نیگٹو آیا ہے، ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے
 
SHARE