رپورٹ: احتشام شامی

امریکہ
امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی نہ آسکی ، امریکہ کی 50 ریاستوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 55 ہزار 303 تک پہنچ گئی، جبکہ امریکہ میں اس وبائی مرض کے ہاتھوں 61 ہزار 112 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں

امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، تازہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 55 ہزار 302 تک پہنچ گئی، امریکہ میں اس وبائی مرض کے ہاتھوں 61 ہزار 112 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

امریکہ کی 13 ریاستوں میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، نیویارک میں 23 ہزار 474 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

نیوجرسی میں 6 ہزار 770 افراد، مشی گن میں 3 ہزار 670 افراد ، میسی چوسر میں 3 ہزار 405، الی نو ائس میں 2 ہزار 215، کنیکٹی کٹ میں 2 ہزار 89 افراد، پینسل وینیا میں 2 ہزار 195 ، لوئسینا میں ایک ہزار 845 ، کیلی فورنیا میں ایک ہزار 873 اور فلوریڈا میں ایک ہزار 218 افراد, جارجیا میں ایک ہزار 52 افراد، میری لینڈ میں ایک ہزار 78 افراد, ریاست انڈیانا میں ایک ہزار 65 افراد لقمہ اجل بن گئے

حکام کے مطابق دوسری طرف امریکہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 423 ہوگئی ہے،

SHARE