پاکستان تمام سفارتی فورموں پر جموں وکشمیر کے عوام کا مقدمہ لڑ رہا ہے: ڈاکٹر فیصل

6
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان تمام سفارتی فورموں پر جموں وکشمیر کے عوام کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کی حالت زار اجاگر کرنے کے لئے مختلف ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے اہم ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کو موثر انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔