ن لیگی رہنما خرم دستگیر خان کا ملکیتی پٹرول پمپ مسمار

24

رپورٹ: حمزہ میر

پنجاب میں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے اور وسطی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان کا ملکیتی پٹرول پمپ مسمار کردیا گیا

اس کارروائی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔  شیخوپورہ موڑ کے قریب مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر خان کا وراثتی پٹرول پمپ ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے میڈیا کو بتایا کہ پٹرول پمپ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر بنایا گیا، پٹرول پمپ محکمہ ہائی وے کی ملکیتی جگہ پرہے۔ انہوں نے بتایا کہ خرم دستگیر خان کو دو ہفتے قبل قانونی نوٹسز بھجوائے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا اور ضلعی انتظامیہ کو پٹرول پمپ کی ملکیتی دستاویزات بھی پیش نہ کی گئیں جس پر مختلف اداروں کے مشترکہ اجلاس میں پٹرول پمپ مسمارکرکے سرکاری اراضی واگزار کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی تمام سرکاری اراضی کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا جائیگا۔