نوازشریف کی قید میں اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، مراد سعید

6
وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کےجیل جانےمیں عمران خان کا کردار نہیں،نواز شریف کی قید میں اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے جیل جانے میں عمران خان کا کردار نہیں، نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مجرم کوسیاسی رہنما پیش کرنےکی کوشش میں ناکامی ہی ملےگی، پرویز رشید روز اول سےکسی غلط فہمی کاشکارہیں، قوم نوازشریف کی وارداتوں سےغافل نہیں۔

وزفاقی وزیر کا کہنا تھا نوازشریف کےجیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خودمطلق العنان وزیراعظم تھے۔

مراد سعید کہا نوازشریف پرسارامقدمہ خودمسلم لیگ ن کےدوراقتدارمیں چلا، منطق مانی جائےتونوازشریف کوشاہدخاقان نےجیل میں ڈالا، ڈان لیکس کےموجدبتائیں عمران خان نےنوازپرکون سا مقدمہ کیا۔

ان کا کہنا تھا شریف برادران کی جرات وبہادری کامظاہرہ قوم دیکھ رہی ہے، نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرارکی راہیں تلاش کررہے ہیں۔

وزیرمواصلات نے کہا شعبہ ہائےزندگی کیطرح سیاست کی تطہیرکاعمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری کےبجائےقوم اصول،نظریےکی سیاست چاہتی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل مراد سعید نے کہا تھا کہ میاں صاحب کی سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکا دہی سے عبارت ہے، حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا فلاپ ہوا۔

ان کا کہنا تھا میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔