ملک بھرمیں یوم آزادی کو روایتی جوش وجذبے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر

7
یوم آزادی کو روایتی جوش وجذبے سے منانے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں عروج پر ہیں۔

دکانداروں نے جھنڈیوں، قومی پرچموں، بینرز، بیجز اورجنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد کرنے والے قومی ہیروز کی تصاویر کی فروخت کے لئے سٹال قائم کررکھے ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لئے قومی جھنڈے سے مشابہہ سبز اور سفید رنگ کے خصوصی ملبوسات بھی سٹالز پر دستیاب ہیں۔

صوبائی اورضلعی حکومتوں، قومی اداروں اور آرٹ کونسلوں نے یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔ اسی طرح حکومت نے بھی اہم عمارتوں اور یادگاروں کو برقی قمقموں سے روشن کرنے کے انتظامات کئے ہیں۔

یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائیگا۔