مائیک پومپیو اس ماہ کے دوران جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کررہے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

8
مائیک پومپیو
امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو اس ماہ کے دوران جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیج نے کہا ہے کہ مائیک پومپیو اس ماہ کی 28 اور 29 تاریخ کو جاپان کے شہر اوساکا میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ہونگے۔