شوکت خانم کو قومی تحویل میں لیا جائے اور ٹرسٹ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، نفیسہ شاہ

14
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی آئی ڈی میں تین بہروپیوں نے پریس کانفرنس کی، فواد چوہدری جھوٹ بولنے والے روبوٹ ہیں، وہ پہلے علیمہ آپا کی سلائی مشین کی وضاحت کریں اور پھر تھوڑا تعارف روبینہ باجی کا بھی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ان داتا جہانگیر ترین منی لانڈرنگ کے ماسٹر ہیں، نیب عمران خان کے فرنٹ مین شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، نیب علیمہ آپا اور روبینہ باجی کو کیوں نہیں بلاتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شوکت خانم کو قومی تحویل میں لیا جائے اور ٹرسٹ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کی جس میں اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔