رپورٹ: احتشام شامی
امریکہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں کمی آگئی، تاہم اس وبا کے شکار مریضوں کی ہلاکتیں جاری ہیں
امریکہ کی 50 ریاستوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرگئی، جبکہ امریکہ میں اس وبائی مرض کے ہاتھوں مجموعی طور پر 68 ہزار 88 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں
آج امریکہ کی ریاستوں نیویارک، نیوجرسی، ورجینیا، میری لینڈ، واشنگٹن ڈی سی، فلوریڈا میں ہلاکتیں ہوئی ہیں 
امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد  11 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، امریکہ میں اس وبائی مرض کے ہاتھوں 68 ہزار 88 افراد  اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں
 آج نیویارک میں مزید 280 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 648 ہوگئی
 نیوجرسی میں مزید 43 افراد جان سے گئے جس کے بعد نیوجرسی میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 785 ہوگئی
مشی گن میں 4 ہزار 20 افراد ، میسی چوسر میں 3 ہزار 846 افراد، الی نو ائس میں 2 ہزار 559,  کنیکٹی کٹ میں 2 ہزار 436 افراد، پینسل وینیا میں 2 ہزار 776  جاں بحق ہوگئے 
 لوئسینا میں آج مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی تعداد  2 ہزار 12 ہوگئی،  کیلی فورنیا میں 2 ہزار 192، فلوریڈا میں ایک ہزار 379 افراد, جارجیا میں ایک ہزار 177 افراد جاں بحق ہوگئے
 میری لینڈ میں آج مزید 30 افراد کورونا کا شکار ہوگئے، جس سے میری لینڈ میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 281 ہوگئی
ریاست انڈیانا میں ایک ہزار 246 افراد، اوہائیو میں ایک ہزار 21 افراد لقمہ اجل بن گئے، 
دیگر ریاستوں میں واشنگٹن میں 836 افراد، کولوراڈو میں 832,  ٹیکساس میں 880  افراد جاں بحق ہوگئے
ورجینیا میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 660 ہوگئی،  وسکانسن میں 334 ، منی سوتا میں 395 ،  می سوری میں 377, ایری زونا میں 362، نارتھ کیرولینا میں 430، واشنگٹن ڈی سی میں 251 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
حکام کے مطابق دوسری طرف امریکہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار ہوگئی ہے
SHARE