اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ۔۔۔ اہم دستاویزات نے پی پی پی رہنما کی نیندیں اڑا دیں

4
نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا ، نیب ٹیم دو گھنٹے سے زائد اعجاز جاکھرانی کے گھر میں رہی، ملازمین سے پوچھ گچھ کی اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب نے چھاپہ مارا، نیب کی پانچ رکنی ٹیم کی گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلیں قبضے میں لیں اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ نیب اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کررہاہے۔ نیب تحقیقات کی وجہ سے اعجاز جاکھرانی نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی تھی۔

نیب ٹیم کی روانگی کے بعد اعجازجاکھرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کزن کو بغیر نوٹس کے گرفتار کیا گیاہے۔