اسلام آبادہائیکورٹ: قومی کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کیخلاف دائر درخواست خارج

6
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کیخلاف دائر درخواست خارج کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کے مطابق پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی، موجودہ ورلڈ کپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔